10 دسمبر 2014 - 10:40
امریکی حکام کے خلاف مقدمہ چلایا جائے : اقوام متحدہ

انسانی حقوق کے شعبے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے امریکی حکام کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے تحفظ کے شعبے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر بن امرسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام امریکی حکام کہ جنہوں نے اس ملک کی جاسوسی کی مرکزی تنظیم سی آئی اے کی جانب سے انجام دیئے جانے والے شکنجوں میں کردار ادا کیا ہے، کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور ان کو سزا دی جائے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے تاکید کی کہ امریکی سینٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کی رپورٹ سے نشاندہی ہوتی ہے کہ سی آئی اے کے شکنجوں کی روش، بین لاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے منافی تھی۔
امریکہ میں سماجی آزادی کی یونین کی سربراہ انٹونی رومرو نے بھی اعلان کیا ہے کہ سی آئی اے کی جانب سے انجام دیئے جانے والے شکنجوں کے بارے میں امریکی سینٹ کی رپورٹ، خوفناک ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سینٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کی رپورٹ سے نشاندہی ہوتی ہے کہ سی آئی اے کی جانب سے شکنجوں کی روشیں، تصور سے کہیں زیادہ خطرناک اور وحشتناک ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169