6 دسمبر 2014 - 13:35
داعش کا مقابلہ ضروری ہے، شاہ اردن - تصویر

اردن کے بادشاہ نے دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے کو ضروری قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے جمعہ کے دن وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ دنیا کے ممالک کو حتمی طور پر داعش کے مقابلے کے لئے اپنی اسٹریٹجی کو ہماہنگ کرنا ہوگا، کیونکہ یہ ایک وسیع جنگ ہے۔ اردن کے بادشاہ نے وضاحت کی کہ داعش کے خلاف مقابلے کے لئے، ایک علاقائی پالیسی کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یہ اچھے اور بروں کے درمیان ایک جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ درمیانی مدت میں یہ جنگ سیکیورٹی سے مربوط ہے، لیکن طولانی مدت میں، یہ جنگ نظریاتی جنگ میں تبدیل ہوجائے گی۔
.......
/169