اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ تکریت کے جنوب میں واقع سید غریب کے علاقے میں فوج اورعوامی رضاکار فورس کی کاروائي میں پچاسی دہشتگرد مارے گئے اور پورا علاقہ دہشتگردوں سے صاف ہوگیا۔
اس کاروائي میں دہشتگردوں تک ہتھیار پہنچانے والی چارگاڑیاں بھی تباہ کردی گئي جبکہ فوج نے بھاری مقدار میں مسلح اور گولا بارود ضبط کرلیا۔رضاکار فوجیوں اور قبائلیوں نے فوج کے تعاون سے الانبارصوبے کےمرکزی الرمادی کے شمال مغرب میں واقع صفاقیہ اور محبوبیا کے علاقے بھی دہشتگردگروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالئے ہیں۔
اس درمیان کرد ملیشیاء پیشمرگہ نے بھی بعقوبہ کے شمال مشرق میں واقع خانقین کے علاقے میں داعش سے متعلق ایک خطرناک دہشتگرد گروہ کا صفایا کردیا ہے۔
.......
/169