26 نومبر 2014 - 17:18
داعش کا نام نہاد گورنر صوبہ الانبار میں ہلاک

داعش دہشتگرد گروہ کا نام نہاد گورنر صوبہ الانبار کے ھیت قصبےمیں ہلاک کردیاگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی فضائيہ نے ھیت قصبے میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں اس قصبے کا نام نہاد گورنر اپنے بائیس ساتھیوں کے ساتھ ہلاک کردیاگیا۔ سومریہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوج کے اس حملے میں دہشتگردوں کی پانچ گاڑیاں تباہ ہوئيں جنھیں وہ ہتھیاروں کی سپلائی کے لئے استعمال کرتے تھے۔ درایں اثنا عراقی فوج نے مقامی قبیلوں کی مدد سے مغربی الرمادی کے ھیت قصبے کے محبوبیہ علاقے کو آئی ایس آئی ایل کے چنگل سے آزاد کرالیا ہے جس کے دوران بائیس دہشتگرد مارے گئے ۔ مارے جانے والے دہشتگردوں میں کئی عرب ملکوں کے شہری تھے۔ فوج نے اس کاروائی میں سرکاری عمارتوں اور سڑک کے کنارے نصب ساٹھ سے زيادہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲