21 نومبر 2014 - 16:30
عراق کے اعلی حکام ایران کا دورہ کریں گے

عراق کے دو اعلی حکام نے اپنے ایران آنے کی خبر دی ہے

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے آج کہا کہ وہ بہت ہی جلد اسلامی جمہوریہ ایران کادورہ کریں گے۔
عراقی صدر نے کہا کہ ایران ہی وہ پہلا ملک ہے جس نے داعش سے جنگ کے مقابلے میں عراق کی حمایت کی تھی دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے بھی کہا ہے کہ وہ جلد ہی ایران اور اردن کا دورہ کریں گے ۔ واضح ہو کہ چند روز قبل عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایران کا دورہ کرکے اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲