20 نومبر 2014 - 14:53
بنغازی میں جھڑپیں جاری

لیبیا کی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہےکہ ابھی تک اس کے کارکن شورش زدہ شہر بنغازی میں داخل نہیں ہوسکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  الیوم السابع  خبررساں ایجنسی نے لیبیا کی ہلال احمر سوسائٹی کے ترجمان محمد مصطفی المصراتی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بنغازی کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں جس کی وجہ سے ہلال احمر کے کارکن ابھی تک اس شہر میں داخل نہیں ہوسکے ہیں۔ محمد مصطفی نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ بنغازی میں متحارب گروہوں نے بارہ گھنٹوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے لیکن جنگ بندی کے لۓ مقرر کردہ وقت کے دوران بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محمد مصطفی نے مزید کہا کہ ان جھڑپوں کی روک تھام کے لۓ ہلال احمر کی ثالثی ناکام ہوگئي ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲