16 نومبر 2014 - 20:18
روس اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرے

امریکی صدر نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین کے بارے میں اپنی پالیسیاں تبدیل کرنی چاہئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق باراک اوباما نے گروپ-20  کے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ولادیمیر پوتين نے یوکرین کے بارے میں ایک مختلف راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس کے صدر یوکرین کے بارے میں اگر اپنی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہیں تو وہ بین الاقوامی قوانین اور منسک معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے سمجھے جائیں گے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایسی صورت حال میں روس الگ تھلگ پڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں روس کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کیا  جا سکتا ہے۔

باراک اوباما کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا کہ جب روس کے صدر ولادیمیر پوتين گروپ-20 کے سربراہی اجلاس ترک کرکے وطن چلے گئے۔ بریس بین اجلاس کے آغاز سے ہی روس اور یورپ کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے اثرات دیکھے جار رہے تھے ۔ برطانیہ اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم نے اس اجلاس سے خطاب میں روس کے صدر اور ان کی پالسیوں پر شدید تنقید کی تھی جس کے بعد ولادیمیر پوتین اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

واضح رہے کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں نے روس کی معیشت کو متاثر کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ واشنگٹن نے دمشق کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ اس کے جہازوں کے لئے خطرہ پیدا نہ کرے۔ رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر اوباما نے کہا کہ واشنگٹن نے شام کے صدر بشار اسد سے کہ دیا ہے کہ شام کی سرزمین پرداعش کے خلاف حملہ کرنے والے امریکی طیاروں کے لئے خطرہ پیدا نہ کرے۔

.......

/169