14 نومبر 2014 - 07:59
داعش کے خلاف لبنانیوں کا اتحاد

لبنانی ذرائع کے کہنا ہے کہ لبنانیوں نے داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف اتحاد قائم کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے اخبار النہار نے آج لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی ایک یونٹ مشرقی لبنان میں واقع بقاع میں داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں ایک ایسا اتحاد قائم کررہی ہے جس میںدروزی، عیسائی اور اہلسنت مسلمانوں کا جوان طبقہ شامل کیا جارہا ہے۔لبنانی جوانوں کے اس اتحاد ک تشکیل کا مقصد داعش دہشتگرد گروہ کے حملوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ شام سے ملنے والی لبنان کی سرحدوں پر داعش دہشتگرد گروہ کی سرگرمیاں لبنان میں مختلف طبقوں کے درمیان اتحاد وجود میں آنے کا باعث بنی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲