اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ جامع سمجھوتےتک رسائی کے مقصد سے عمان کے دارالحکومت مسقط میں تین دن تک مذاکرات کرنے کے بعد آج تہران واپس پہنچ گئي ہے۔
گزشتہ دنوں کے دوران عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایٹمی مذاکرات ہوئے جن میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم اور امریکہ اور یورپ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پہلے دو دنوں یعنی اتوار اور پیر کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے متنازعہ مسائل کے بارے میں مذاکرات کۓ۔ جب کہ منگل کے دن مسقط میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے بھی برطانیہ ، جرمنی اور فرانس کے نائب وزرائے خارجہ کے ساتھ جامع ایٹمی سمجھوتے تک رسائی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کودور کۓ جانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ واضح رہے کہ ایٹمی مذاکرات کا اگلا دور آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲