اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ بخوبی جانتا ہےکہ مشرق وسطی میں قیام امن ایران کی شرکت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ صادق خرازی نے آج تہران میں میڈیا نمائش میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کی ممتاز جیو پالیٹیکل پوزیشن سے واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں تحقیقاتی اداروں اور پالیسی ساز مراکز کی کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ برسوں میں مشرق وسطی میں تین ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے لیکن آخرکار بنیادی طرح سے کامیابی ایران کو ہی ملی ہے۔ صادق خرازی نے کہا کہ امریکہ کے پاس ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کےعلاوہ کوئي چارہ نہیں ہے کیونکہ آج اسلامی جمہوریہ ایران ہی مشرق وسطی اور عالم اسلام میں سب سے زیادہ با اثر ملک ہے۔ انہوں نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونون فریقین چاہتے ہیں کہ کسی نتیجے تک پہنچ جائيں البتہ یہ بھی کہنا ضروری ہے کہ مغرب ایران کو ایک پرامن ایٹمی طاقت سمجھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲