11 نومبر 2014 - 09:38
جوبائیڈن: ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ممکن ہے

امریکا کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی مسئلے میں ایران کے ساتھ ایک ایسا اچھا سمجھوتہ ممکن ہے جو سبھی کے مفاد میں ہو۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے پیر کو واشنگٹن کے نواحی علاقے میں ایک یہودی مرکز کے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جامع معاہدے کے لئے معینہ مدت ختم ہونے کے نزدیک ہے اور تہران کے ساتھ ایک اچھا معاہدہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے ایک سفارتی راہ حل سب سے اچھا آپشن ہے اور واشنگٹن، ایران کے ایٹمی مسئلے میں کسی برے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔

امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کا مستقبل، فلسطینوں کے ساتھ دو حکومتوں کی تشکیل کی بنیاد پر ہونےوالے امن معاہدے پر دستخط پر منحصر ہے۔ انہوں نےکہا کہ زیادہ تر اسرائیلوں اور فلسطینوں کا خیال ہے کہ امن معاہدہ ممکن ہے اور یہ سبھی کے لئے اچھا ہے۔

.......

/169