اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامي فوج نے شام کے جنوبي صوبے درعا کے شہر شيخ مسکين کے بہت سے علاقوں کو دہشت گردوں کےقبضے سے آزاد کراليا ہے۔ اس علاقے ميں فوج کي کاروائيوں ميں بڑي تعداد ميں دہشت گردمارے گئے ہيں ۔ شامي فوج نے اسي طرح القلمون کے بھي بعض علاقوں سے دہشت گردوں کو نکال باہر کيا ہے ۔
ادھر قنيطرہ ، ادلب اور حمص ميں بھي شامي فوج کو خاصي کاميابي ملي ہے۔ بتايا گيا ہے کہ شامي فوج نے حمص ميں گيس کي ايک کمپني اور گيس کي دو اہم فيلڈ کو بھي دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراليا ہے ۔ داعش نے پچھلے ہفتے گيس کي ان تنصيبات پر قبضہ کرليا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169