6 نومبر 2014 - 04:18
ایٹمی پروگرام کے بارے میں خدشات بے بنیاد ہیں

ایران کے سابق جوہری مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں خدشات بے بنیاد ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سید حسین موسويان نے گروپ پانچ جمع ایک کے رکن مغربی ممالک کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں خدشات بے بنیاد ہیں اور دونوں فریق کو معاہدے تک پہنچنے کے لئے زیادہ صبر و تحمل اور تفکر سے کام لینا چاہئے۔

المانیٹر ویب سائٹ پر شائع مضمون میں موسويان نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کا ہدف 24 نومبر سے پہلے حتمی معاہدے تک پہنچنا ہے جبکہ اکتوبر میں ویانا میں ہوئے پیچیدہ مذاکرات میں ایران اور امریکی حکام نے پیشرفت کی بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب جب کہ ڈیڈ لائن تک چھ ہفتے سے بھی کم وقت بچا ہے، امریکا بے جا شرائط لگا کر بہترین موقع ہاتھ سے جانے نہ دے۔

سہ فریقی مذاکرات 9 اور 10 نومبر کو مسقط کے دارالحکومت عمان میں منعقد ہوں گے جس میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظريف، ان کے امریکی ہم منصب جان کیری اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ كیتھرن ایشٹن حصہ لیں گی۔
.......

/169