اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کوباني کا محاصرہ کرنے والے داعش کے عناصر کے ساتھ ترک حکومت کا انٹيليجنس تعاون بدستور جاري ہے - اس رپورٹ کے مطابق ترکي کا محکمہ انٹيليجنس کردوں کے مورچوں سے متعلق اطلاعات داعش کو فراہم کررہا ہے جس کي مدد سے داعش کے افراد کردوں کے مورچوں پر گولہ باري کرتے ہيں -
اس رپورٹ کے مطابق شام کي سرحد پر ترکي کي حدود ميں ايک آپريشن روم قائم ہے جو داعش کے دہشتگردوں کو ہر قسم کي سہولت فراہم کرتا ہے - رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ ترک حکومت داعش کے دہشتگردوں کي کھل کے حمايت جاري رکھے ہوئے ہے -
رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ داعش ميں شامل ہونے کے لئے مختلف ملکوں سے آنے والے دہشتگرد ترکي کي سرحد سے عراق اور شام ميں داخل ہوتے ہيں -
اسي کے ساتھ ايک دوسري رپورٹ ميں بتايا گياہے کہ تکفيري دہشتگردوں کي ہمہ گير حمايت جاري رکھنے اور شام کي تقسيم کے لئے دباؤ بڑھانے کي راہوں کا جائزہ لينے کے لئے تل ابيب اور دوحہ کے درميان مشاورت کا عمل بھي جاري ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169