2 نومبر 2014 - 07:22
پاکستان میں حکومت مذاکرات کرے، تحریک انصاف کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کے لئے دروازہ تو دور، اب تک روشن دان بھی نہیں کھولا، حکومت میز پر آنا چاہتی ہے تو عملی بات کرے اور بیان بازی چھوڑ دے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کے لئے دروازہ تو دور، اب تک روشن دان بھی نہیں کھولا، حکومت میز پر آنا چاہتی ہے تو عملی بات کرے اور بیان بازی چھوڑ دے۔ ذرائع کے مطابق  یہ بات انہوں نے ملتان میں او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے والوں کو تو سزا مل گئی لیکن سانحہ ماڈل ٹائون میں جنہوں نے گھروں کے چراغ گل کئے ان کے قاتل آج بھی گھوم رہے ہیں، انہیں بھی پکڑا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی تقرریاں اداروں کو نقصان کی جانب لے کر جا رہی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت کے ساتھی، اسمبلی میں موجود نہیں لیکن او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کی آواز عمران خان کے کنٹینر سے اٹھائیں گے جو موثر ثابت ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲