2 نومبر 2014 - 06:04
قندھار میں نو افغان فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم نو سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صوبے قندھار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم نو سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان گروہ کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے آج صبح قندھار میں افغان فوجیوں کی گاڑی کے راستے میں ایک بم دھماکہ کیا جس میں نو افراد ہلاک ہوگئے۔ ابھی تک افغان حکام نے اس بارے میں اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔اس سے قبل طالبان نے صوبے لوگر میں بھی ایک بم دھماکہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی جس میں دس سے زائد سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲