اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق داعش کا سرغنہ احمد سلیم میقاتی معروف بہ ابوبکر اور ابوالھدی کہ جن کو لبنان کی سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کو گرفتار گیا تھا، اپنے تازہ ترین اعترافات میں کہا ہے کہ لبنان میں داعش کی حکومت اور ابوبکر البغدادی کی بیعت کے اعلان کے لئے، لبنان کے شمالی علاقوں کے قضبوں اور کالونیوں پر قبضے کے پروگرام کی کوشش کی جارہی تھی۔
لبنان میں گرفتار ہونے والے دہتشگردوں نے کہا ہے کہ داعش کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے، سمندری گذرگاہ کے کنٹرول کے لئے، کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں شام کے القلموں اور طرابلس کی بندرگاہ اور لبنان کے شمال کی بین لاقوامی راستوں پر قبضے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لبنان کی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لبنان کے شمال میں الضنیہ شہر کی عاصون کالونی میں ایک رہائشی اپارٹمینٹ سے داعش کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲