27 اکتوبر 2014 - 12:02
کراچی، فائرنگ و تشدد کے واقعات ، چھ افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں کم از کم چھے افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں کم از کم چھے افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے آج کراچی کے مختلف علاقوں منجملہ بلدیہ ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں فائرنگ کی جس میں چھے افراد کے ہلاک اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ایک کروڑ اّسی لاکھ کی آبادی کا حامل شہر کراچی ہمیشہ قومی و سیاسی تشدد و بحران کا میدان بنا رہتا ہے۔ادھر شمال مغربی پاکستان مسلح دہشتگردوں نے ایک اسکول کو ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکہ کرکے اسے تباہ کردیا۔ جس وقت یہ دھماکہ کیا گیا اس وقت اسکول بند تھا جس کی بناء پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابھی تک کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲