26 اکتوبر 2014 - 13:58
غرب اردن میں جھڑپیں چار افراد زخمی

غرب اردن میں صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فلسطینی مسلمانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ جھڑپیں، غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مشرق میں واقع سلواد کے علاقے میں ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے دوران فلسطینیوں نے سلواد کے علاقے میں ایک صیہونی فوجی ٹھکانے کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔ان ذرائع  کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فائرنگ شروع کردی اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ صیہونی فوجیوں کی اس جارحیت میں کم از کم چار فلسطینی مسلمان زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا صیہونی فوجیوں نے ایک بیان میں غرب اردن کے جنوب میں واقع شہروں جنین اور الخلیل سے پندرہ فلسطینی مسلمانوں کو گرفتار کرنے کا اعتراف کیا ہے جن میں نو افراد کا تعلق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے ہے۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح فلسطینیوں کی زرعی اراضی کو بھاری نقصان پہنچایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲