اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے قبائلی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ البیضاء صوبے کے رضا قصبے میں یہ جھڑپیں ہوئیں اور القاعدہ کے دہشت گردوں نے تحریک انصاراللہ کے 12 افراد کو بھی یرغمال بنا لیا ہے۔ صوبہ البیصاء میں ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد تحریک انصاراللہ نے جبال الشبیر پر کنٹرول کر لیا ہے جس کے دوران القاعدہ کے 16 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ یمن کے شورش زدہ جنوبی علاقے میں تحریک الحوثی کے مسلح افراد نے آگے بڑھتے ہوئے ياريم اور رضا قصبوں کو اپنے کنٹرول میں کر لیا ہے۔ رضا قصبے پر القاعدہ کے دہشت گردوں کا تقریبا دو سال سے قبضہ تھا۔ تحریک انصاراللہ جنوب میں مزید افراد کو بھیج رہی ہے تاکہ علاقے سے دہشت گردوں کو نکال سکیں۔ یمن کے صنعا، اب اور ساحلی علاقے حدیدہ پر پہلے ہی تحریک انصاراللہ نے کنٹرول کر لیا تھا۔ تحریک انصار اللہ نے یمن میں مقبول انقلاب لانے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ۔ اس انقلاب نے اس ملک سے ڈکٹیٹر عبداللہ صالح کے 33 سالہ اقتدار کا خاتمہ کر دیا تھا ۔
.......
/169