21 اکتوبر 2014 - 06:53
عوام اور بلوچ رضاکار فورس، سرحد کے بہترین محافظ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے سرحدی علاقوں میں بدامنی پیدا کرنے کے لئے بیرونی دشمنوں کی سرمایہ کاری کو شکست خوردہ اور ناکام قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنرل محمد علی جعفری نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے برّی کمانڈروں کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اندر منجملہ جنوب مشرقی یا کردستان علاقوں میں پایا جانے والا اہم ترین مسئلہ، شیعہ، سنّی اور تمام دیگر اقوام کے درمیان اتحاد و وحدت کا مسئلہ ہے۔ جنرل جعفری نے اسی طرح ایک مہینے قبل ایک سرحدی چیک پوسٹ میں ناکام دہشتگردانہ واقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی افراد اور بلوچ رضاکار فورس کے جوانوں نے ثابت کردیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران سرحدوں کے بہترین محافظ ہیں اور یہ کامیابی شیعہ و سنّی کے درمیان پائی جانے والی وحدت کا نتیجہ ہے۔

.......

/169