اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مشرقی صوبے دیالہ کی انتطامی کونسل نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش میں خود کش حملے کرنے والے خطرناک ترین گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو بغداد اور کاظمین میں بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کے شہر کاظمین کو ملانے والے سڑک پر ہونے والے تکفیری بم دھماکے میں چوبیس افراد جاں بحق اور چوّن زخمی ہوئے تھے۔ ادھر صوبہ صلاح الدین کی پولیس نے شمالی تکریت میں پچاس دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کی خبر دی ہے۔ فوج کے اس آپریشن میں کئي دہشتگرد سرغنہ ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی حکام نے بارہا کہا ہے کہ ان کے ملک میں سعودی عرب اور قطر، تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں۔
.......
/169