اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ملایشیا کے وزیرداخلہ احمدزاہدحمیدی نے کہا ہے کہ ابوبکررشید کی زيرقیادت گروہ انصارالتوحید کے حامیوں کو اس بات کی اجازت نہيں دی جائےگی کہ وہ ملایشیا میں داخل ہوکر اس ملک کو اپنے عسکری مقاصد کےلئے استعمال کریں۔ ملایشیا نے ایسے عالم میں انصار التوحید گروہ کے اراکین پر اس ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے کہ اس گروہ کے تین سوپچاس اراکین جو اس وقت انڈونیشیا کی جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہيں، آزاد ہونے کا امکان ہے۔ ابوبکر بشیر نے دوہزارآٹھ میں انصارالتوحیدگروہ کی بنیاد رکھی تھی جس کامقصد جنوب مشرقی ایشیاء میں نام نہاد اسلامی حکومت قائم کرنا تھا۔
.......
/169