اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکی اور شام کے سرحدی علاقہ کوبانی میں داعش دہشت گردوں کے حملے میں تیزی آگئی ہے جبکہ ترکی نے سرحد پارداعش کے خۂاف تنہا کارروائي کرنے سے انکار کردیا ہےترکی آج بھی داعش کی درپردہ حامیت کررہا ہے کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے جبکہ ترکی نے جنگجوؤں کے خلاف سرحد پار تنہا کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ترکی اور شام کے سرحدی علاقے کوبانی میں داعش دہشت گردوں کے خلاف امریکہ کے اتحادیوں کی جانب سے فضائی کارروائی کا سلسلہ غیر مؤثر طور پر جاری ہے اور امریکی فضائی کارروائی کے جواب میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے شامی سرحد کے قریب اپنی کارروائیوں میں اضافہ کردیا جس کے بعد تیزی سے بگڑتے حالات کے پیش نظر ترک وزیرخارجہ نے نیٹو چیف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انقرہ داعش دہشت گردوں کے خلاف سرحد پار نہ صرف تنہا کارروائی نہیں کرے گا بلکہ زمینی کارروائی کی سربراہی بھی نہیں کرے گا۔
.......
/169