28 ستمبر 2014 - 10:35
صرف پانچ فیصد مسائل میں اختلافات باقی

روس کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک ممالک کے درمیان مذاکرات میں پچانوے فیصد مسائل حل ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے بلومبرگ ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ مذاکرات درست سمت میں جارہے ہیں اور صرف پانچ فیصد مسائل میں اختلافات باقی رہ گئے ہیں۔
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ان پانچ فیصد اختلافات کو نہایت اہم قرار دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مسائل بھی حل ہو سکتے ہیں لیکن فریقین کی جانب سے اس سمجھتوتے کے بارے میں سیاسی فیصلہ کرنا دشوار ہے ۔
سرگئی لاوروف نے مذید کہا ہے کہ روس اور چین نے ان مسائل کے حل کے لئے تجاویز دی ہیں اور مذاکرات کا عمل بھی جاری ہے۔
یاد رہے ایران اور پانچ جمع ایک ممالک کے درمیان حتمی سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے انیس ستمبر سے نیویارک میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

.......

/169