اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69ویں سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس میں صدر روحانی نے کہا کہ مشرق وسطی کے عوام بھیانک دہشت گردی، شدت پسندی اور تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔
مشرق وسطی میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے انسانیت سوز مظالم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا بعض ممالک کو دہشت گردی کی حمایت بند کر دینی چاہیئے۔
انہوں مزید کہا کہ تشدد کا تعلق کسی بھی مقدس مذہب سے نہیں ہے۔
روحانی نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کی مالی امداد بند ہونی چاہيئے، جو ممالک ان کی مالی امداد کرتے رہے ہیں انہیں اس ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ان کی مالی حمایت بند کر دینی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ بموں کی بارش سے نہیں کی جا سکتا، ہم 2001 سے اس بات کے شاہد ہیں کہ فضائی حملے دنیا میں دہشت گردی کے پھیلنے کا موجب ہیں۔
ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے صدر روحانی نے کہا کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے شجاعانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔
.......
/169