اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ینی چاغ نیوز ویب سائٹ کی آج کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے پارلیمنٹ میں جمہوری خلق پارٹی کے نمائندے علی ادیب اوغلو نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے بعض ملکوں میں داخلی جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے ترکی کو ایک ہوٹل کے طور پر استعمال کیا ہے۔
ادیب اوغلو نے تاکید کی کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے عناصر کو ترکی میں عسکری تربیت دی جاتی رہی ہے اور تربیت حاصل کرنے کے بعد یہ دہشتگرد شام اور عراق روانہ کیئے جاتے تھے۔
ترکی کی پارلیمنٹ میں صوبے ھاتائی کے نمائندے نے کہا کہ عالمی رائے عامہ اس مسئلہ سے مکمل طور پر آگاہ ہے کہ ترکی نے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کی مدد و حمایت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔
واضح رہے کہ ترکی کے سیاسی حلقوں نے اس سے قبل بھی انقراء حکومت کی داعش کے حوالے سے پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲