3 ستمبر 2014 - 07:19
بحرین: مظاہرے، آل خلیفہ کا تشدد، جوان شہید

ملت بحرین کی انقلابی تحریک جاری ہے اور ملت بحرین نے ایک بار پھر مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سترہ علاقے کے عوام نے مظاہرے کرکے اپنی تحریک جاری رکھنے اور اپنے مطالبات پر تاکید کی۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگا کر اس کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کی اور آزادی بیان کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گيس کے گولے داغے۔ اس مظاہروں میں علی جواد الشیخ نامی چودہ سالہ نوجوان آل خلیفہ کے کارندوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔ادھر بحرین میں چودہ فروری نامی انقلابی تحریک نے ملت بحرین سے اپیل کی ہے کہ وہ بادشاہ کے اظہار بیزاری کی تحریک میں شامل ہوجائيں۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے حقوق بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

.......

/169