اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کا افتتاح مجلس خبرگان کے نائب سربراہ آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کی خطاب سےہوا۔ مجلس خبرگان کے اجلاس کے پہلے دن ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے سکریٹری، کونسل کے ارکین کے درمیان ثقافتی مسائل ومشکلات کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے۔
ماہرین کی کونسل کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا جبکہ جمعرات کی صبح ماہرین کی کونسل کےاراکین بانی انقلاب اسلامی کے مزار پرحاضری دیں گے اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے اہداف و مقاصد کے ساتھ تجدید عہد کریں گے۔ اس کے بعد رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سےملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ مجلس خبرگان یاماہرین کی کونسل کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی کے اسپتال میں ایڈمیٹ ہونے کے باعث یہ اجلاس اس کونسل کے نائب سربراہ آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی کی صدارت میں ہو رہا ہے۔
.......
/169