اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر عبد ربہ منصور ہادي نے اعلي سيکورٹي اور فوجي کميٹي کي نشست ميں کہا کہ فوج کو مخالفين کي سرکوبي کے ليئے پوري طرح سے تيار رہنا چاہيئے -
واضح رہے کہ صدر عبد ربہ منصور ہادي نے ايسے عالم ميں مخالفين کي سرکوبي کے احکامات صادر کئے ہيں کہ حال ہي ميں حکومت اور الحوثي گروہ کے درميان مذاکرات ناکام ہوگئے ہيں-
صدر عبد ربہ منصور ہادي نے الحوثي پر الزام لگايا کہ يہ گروہ اپنے مفادات کے درپے ہے-
انہوں نے کہا کہ قومي مذاکرات کي مخالفت کرنے والوں کا مقصد بقول ان کے قومي اتفاق رائے کو کمزور کرنا ہے -
دوسري طرف يمني ذرائع نے بتايا ہے کہ دارالحکومت صنعا ميں مسلح عناصر کي دراندازي روکنے کے لئے وزارت داخلہ نے صنعا آنے والے تمام راستوں کو سيل کرديا ہے-
واضح رہے کہ حاليہ چند دنوں کے دوران مظاہرين نے دارالحکومت صنعا سميت يمن کے مخلتف شہروں ميں مظاہرہ کرکےملک ميں بيروني ممالک کي مداخلت نيز حکومت کي اقتصادي پاليسيوں کي مذمت کي ہے-
.......
/169