اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انقرہ حکومت نے دہشتگرد گروہ القاعدہ سے وابستہ چھ افراد کے اثاثےمنجمد کردیۓ ہیں۔ ترکی کی کابینہ نے اس سلسلے میں جس بل کی منظوری دی ہے اسے ترکی کے سرکاری اخبارات میں شائع کیا گيا ہے۔ اس قانون کی رو سے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے عبدالرحیم محمد ظریف الدبدیدی ، عبدالمحسن عبداللہ ابراہیم الشارخ ، کویت سے تعلق رکھنے والے ابو محمد العدنانی ، عراقی ، حجاج بن فہد الاجمی اور حمید حامد حمید العلی اور الجزائر سے تعلق رکھنے والے سعید عارف کے نام اس فہرست میں شامل ہیں جن کے اثاثے ترکی کی حکومت نے منجمد کردیۓ ہیں۔ ترکی کی حکومت مخالف جماعتوں نے پارلیمنٹ میں خطے خصوصا شام سے متعلق حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ انقرہ حکومت نے ترکی کی سرحد سے شام میں تکفیری دہشتگردوں کو منتقل کۓ جانے سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور سرحدوں کو دہشتگردوں کے لۓ کھول رکھا ہے۔
.......
/169