اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس بسيج کے سربراہ محمد رضا نقدي نے امریکا میں فائرنگ میں مارے جانے سیاہ فام شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق امریکا میں ہر 28 گھنٹے پر ایک امریکی سیاہ فام پولیس کی فائرنگ میں مارا جاتا ہے۔
انہوں نے سمنان صوبے میں رضاکار فورس کے اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب مین کہا کہ موجودہ وقت میں امریکا میں وسیع بدامنی پائی جاتی ہے اور امریکا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف سیاہ فام شخص کے قتل کی مخالفت نہیں ہے کیونکہ اس طرح کے واقعہ کے لئے دو سو شہروں کے شہری سڑک پر اتر نہیں آئیں گے بلکہ سو سے زیادہ شہروں میں یہ وسیع مظاہرے اس بات کو ظاہر ہے کہ امریکی نظام نسلی امتیاز والا نظام ہے۔
انہوں نے امریکی انتظامیہ پر نسل پرستی اور تعصب کا الزام لگایا اور کہا کہ سیاہ فام اور اسپین نژاد کے سلسلے میں امریکی حکومت کا نسلی امتیاز جن کی تعداد تقریبا 35 فیصد ہے، بہت پر تشدد ہے اور اس طرح کے پر تشدد اقدامات پر پر عوام کا وسیع ردعمل فطری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی جیلوں میں چالیس فیصد سیاہ فام قیدی ہیں جبکہ امریکی معاشرے میں ان کی تعداد تیرہ فیصد ہے اور اس طرح امریکی جیلوں میں تین گنا سیاہ فام قیدی بند ہیں۔
.......
/169