19 اگست 2014 - 14:51
پاکستان کی سیاست بند گلی میں داخل

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز بہت اہم ہیں، جن میں ان دھرنوں کے نتائج سامنے آجائیں گے۔ باخبر افراد کا کہنا ہے کہ اب میاں صاحب کی حکومت کو کوئی نہیں بچا سکتا، اگر وہ مستعفی ہوجاتے تو صورتحال کو کنٹرول کیا جاسکتا تھا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے۔ عمران خان کے ریڈ زون میں داخل ہونے کے اعلان نے جہاں اسلام آباد میں ہلچل مچا دی ہے وہی علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے آج شام پانج بجے عوامی پارلیمنٹ کے اعلان نے بھی وفاقی دارالحکومت میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہزاروں پولیس اہلکاروں اور رینجرز کو طلب کرلیا ہے جبکہ اسلام آباد کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کا کہہ دیا گیا ہے، وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ جو بھی ریڈ زون میں داخل ہوگا قانون حرکت میں آئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز بہت اہم ہیں، جن میں ان دھرنوں کے نتائج سامنے آجائیں گے۔ باخبر افراد کا کہنا ہے کہ اب میاں صاحب کی حکومت کو کوئی نہیں بچا سکتا، اگر وہ مستعفی ہو جاتے تو صورتحال کو کنٹرول کیا جاسکتا تھا۔

.......

/169