13 اگست 2014 - 14:10
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کنٹینرزہٹانے کاحکم دے دیااور قرار دیا کہ سیکیورٹی کےنام پر شہریوں کےبنیادی آئینی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس محموداحمدبھٹی کی سربراہی میں3رکنی فل بنچ کے روبروکنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کرنےاور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-

فل بنچ نے ریمارکس دیئے کہ جب ملک کا چیف ایگزیکٹو کہہ رہا ہے کہ پُرامن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں تو پھر صوبےکو بلاک کرنےکا کیافائدہ ہے۔؟
لانگ مارچ کو جانے دیاجائے،عدالت نےآئی جی پولیس پنجاب سے استفسار کیاکہ صوبے بھر میں کتنے کنٹینرز کس کے حکم پر لگائے گئےہیں؟
آئی جی عدالت کو کنٹینرز کی تعداد نہ بتا سکے۔ اس پر عدالت نےسخت برہمی کااظہارکیا اور کہا کہ آپ کیسےآئی جی ہیں،جنہیں کنٹینرز کی تعداد کا ہی پتہ نہیں ۔اس پر آئی جی پولیس نےکہا کہ انہیں آئی جی بننے کا کوئی شوق نہیں ۔
حکومت چاہےتوکسی اور کو آئی جی لگا دے۔ہر پولیس آفیسر نے اپنے شہر میں سیکیورٹی حالات دیکھ کر کنٹینرز لگائے۔

.......

/169