اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علماء کونسل کے سربراہ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے اپنے تازہ ترین بیانات میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لۓ نکالے جانے والے جلوسوں کو غیر مفید اور شورش پسندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس طرح کے جلوس نہ نکالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی عدالتی کونسل کے سربراہ صالح حیدان کے بیانات کے بعد یہ دوسری بار ہےکہ سعودی عرب کے ایک عہدیدار نے اپنے ملک میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر تنقید کی ہے۔ صالح حیدان نے گزشتہ ہفتے غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لۓ نکالے جانے والے جلوسوں کے بارے میں دعوی کیا تھا کہ یہ جلوس پرامن ہونے کی صورت میں بھی لوگوں کو عبادت سے روکتے ہیں۔
.......
/169