اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی وزارت خارجہ نے اپنے ملک کے خلاف لگائی جانے والی یورپ کی جدید پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پابندیوں کو تباہ کن قرار دیا ہے۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے بدھ کے دن ایک بیان میں کہا کہ یہ پابندیاں ماسکو اور یورپ کے تعلقات ، کہ جو سرد جنگ کے خاتمے کے بعد نچلی ترین سطح پر آ چکے ہیں ، کے مزید کشیدہ ہونے کا سبب بنیں گی۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں انتباہ دیا گيا ہےکہ ان پابندیوں کی وجہ سے یورپ میں توانائي مہنگی ہوسکتی ہے اور عالمی مسائل کے بارے میں ماسکو اور واشنگٹن کے باہمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین نے منگل کے دن روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کیں ۔ ان پابندیوں کے ذریعے روس کے دفاعی، توانائي اور مالیاتی شعبوں کو نشانہ بنایا گيا ہے۔ واضح رہے کہ یورپی ممالک روس پر یوکرائن کے بحران کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲