ابنا: کوئٹہ .....حکومت بلوچستان نے 28 جولائی کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ،اب عید الفطر کی سرکاری چھٹیاں پانچ دن ہوگئیں۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے پیر28جولائی تا یکم اگست تک تمام سرکاری اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے پہلے تین روز قبل عید کی چھٹیاں 29 جولائی سے یکم اگست تک کا اعلان کیا گیا تھا۔ 28جولائی کو عام تعطیل کے اعلان کے بعد اب مجموعی طورپر چھٹیوںکی تعداد نو ہوگئی ہے۔ چیف سیکریٹری بلوچستان نےعید الفطر کی تعطیلات کے دوران تمام ڈویژنل کمشنرز،ریجنل پولیس آفیسرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی متعلقہ جائے تعیناتی پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔
.......
/169