ابنا: اسرائیل کے فوجی تجزئیہ نگار رون بن شیان نے اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی ہے کہ غزہ میں زمینی حملے کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل اپنے بہترین افسروں سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے کہ جن کو اسرائیلی فوج کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا تھا۔ بن شیان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے اب تک 70 سے زایدہ فوجیوں کا ہلاک اور 300 سے زیادہ کو زخمی کر دیا ہے۔ غاصب صہیونی فوج نے بھی چند دن قبل اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ مزاحمت کے مرکز الشجاعیہ پر حملے کے دوران صہیونی فوج کے گولان ریجمنٹ کے 13 فوجی مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گولان ریجمنٹ صہیونی فوج کے ماہر فوجیوں پر مشتمل ریجمنٹ ہے۔ فلسطینی مزاحمت نے غسان علیان نامی گولان ریجمنٹ کے کمانڈر کو بھی اس حملے میں زخمی کر دیا تھا۔ ویگدور کہلانی نے کہ جو صہیونی فوج کا ایک اعلیٰ افسر ہے اور اسے صہیونی حکومت کا بہترین تجزئیہ نگار بھی کہا جاتا ہے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ صہیونی حکومت کو اس سے پہلے اتنی شدید مزاحمت کا سامنا کبھی نہیں کرنا پڑا۔
.......
/169