23 جولائی 2014 - 12:54
اسرائیل کا اعتراف، ایک کمانڈر سمیت دو فوجی ہلاک

غاضب صہیونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے فلسطینی استقامت کے حملوں میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الشرق الاوسط نیوز نے اسرائیلی ریڈیو کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ایک کمانڈر سمیت اسرائیل کے دو فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اب تک انتیس اسرائيلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ گذشتہ رات بھی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسّام بریگیڈ نے غزہ کے اطراف میں دسیوں صہیونی فوجیوں کو اپنے براہ راست حملوں کا نشانہ بنایا ۔ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں خوف و وحشت کا عالم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲