اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے سعودی عرب کے اس توہین آمیز پروگرام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ملت شام کے لئے امداد جمع کرنے کے بہانے یہ پروگرام نشرکرکے ملت شام کی توہین کی ہے۔ شام کے انسانی حقوق اور سیاسی کارکنوں نے سعودی عرب کے اس اقدام کے مقابل آل سعود کے سامنے اپنی سرزمین کی تاریخ پیش کی ہے۔ ادھر آل سعود کے مخالف سیاسی رہنما علی الاحمد نے کہا کہ دہشتگردی پھیلانے میں آل سعود نے نہایت گھناونا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کے مخالف دھڑے عنقریب واشنگٹن یا لندن میں ایک کانفرنس کرکے دہشتگرد پھیلانے میں سعودی عرب کے کردار پر ثبوت و شواہد پیش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲