اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں مشرق وسطی اسٹراٹیجیک اسٹیڈیز سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقے منجملہ عراق میں رونما ہونے والے حالات میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔ کیھان برزگر نے آج تھران سے شائع ہونے والے اخبار آرمان کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران، عراق کی قومی وحدت کے تحفظ کے لئے سیاسی الائنس کی تشکیل میں علاقے میں اہم سیاسی کردار کا حامل ملک ہے۔ مشرق وسطی اسٹراٹیجیک اسٹیڈیز سینٹر کے سربراہ نے عراق کی صورت حال کے بارے میں کہا کہ علاقے کے مسائل، علاقے سے مربوط ہیں اور ان کو علاقائی ممالک ہی حل کرسکتے ہیں اور علاقے میں اغیار خاص طور سے امریکہ کی موجودگی، علاقے کے حالات پرمنفی اثرات مرتب کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲