اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی افریقہ کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کرکے صیہونی حکومت کے سفیر کو ملک سے نکال باہر کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے عوام نے کیپ ٹاون میں مظاہرہ کرکے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی۔ اس مظاہرے میں دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی۔ واضح رہے جنوبی افریقہ کے شہروں میں ایک ہفتے سے صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲