14 جولائی 2014 - 14:45
اب آئی داعش کی موت

عراق ، رضاکاروں کی فوج میں شمولیت

ابنا: عراق کی مسلح فوج کے ترجمان قاسم عطا نے بغداد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے خلاف فوج کی مہم میں سستی کی بنیادی وجہ، شہریوں اور بنیادی ڈھانچوں کی حفاظت کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو رضاکارانہ طور پر بعثی اور داعش کے دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد میں شامل ہوئے ان میں سے کچھ کو فوج کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
قاسم عطا نے عراق کے شمال میں واقع بیجی رفائنري پر داعش کے حملے کے بارے میں کہا کہ بیجی پر دہشت گردوں نے حملہ تو کیا لیکن فوج کی بر وقت کارروائی سے ان کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عراق کے شمالی شہر تكريت کے القادسيہ علاقے میں فوج کی کارروائی کے دوران 41 دہشت گرد ہلاک اور ان کی 26 گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی صوبے دیالہ کےصدور، مقداديہ اور قادسيہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی وسیع مہم جاری ہے اور کچھ ہی دنوں میں ان علاقوں کی آزادی کا اعلان کر دیا جائے گا۔
فوج کے ترجمان نے کہا کہ الانبار صوبے میں قضا الحدیثہ علاقے میں داعش کی مزید دراندازی کو ناکام بنا دیا گیا۔

.......

/169