ابنا: رپور ٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کی جانب سے متعدد میزائیل، غزہ کے نزدیک اسرائیل کے فوجی ٹھکانے پر داغے گئے جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی زخمی ہوگئے ۔ کل فلسطینی مزاحمت کی کاروائی میں ایک صہیونی ہلاک ہوگیا تھا ۔ اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر فلسطینی مزاحمت کے پے در پے میزائیلی حملوں کے بعد اسرائيلی فوجی فرار کرگئے ۔ فلسطینی مجاہدین نے گذشتہ دو دنوں کے دوران دو سوسے زائد میزائیل اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں منجملہ شہر تل ابیب پر گرائے ہيں ۔
.......
/169