اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کی خفیہ دستاویزات بے نقاب کرنے والا معروف انٹلی جنس ایڈورڈ اسنوڈن نے داعش کے سب سے بڑے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو امریکہ، برطانیہ اور صہیونی ریاست کی انٹلی جنسی کی پیداوار قرار دیا ہے۔
امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابقہ ملازم اور اس ادارے کی خفیہ دستاویزات کو بے نقاب کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن نے اس بات سے بھی پردہ ہٹایا ہے کہ ابوبکر البغدادی امریکہ، برطانیہ اور صہیونی ریاست کی سی آئی اے کی پیداوار ہے۔
عراق کی سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسنوڈن نے مزید کہا: ان تین ممالک کی سی آئی اے نے ’’دولت اسلامی عراق و شام‘‘( داعش) نامی دھشتگرد ٹولہ وجود میں لایا ہے۔
اسنوڈن کے بقول سی آئی اے کا اس دھشتگرد ٹولے کو وجود میں لانے کا مقصد یہ ہے کہ انتہا پسند اور افراطی قسم کے افراد کو پوری دنیا سے جمع کیا جائے اور ان سے مسلمانوں کے خلاف کام لیا جائے۔
اسنوڈن کے ذریعے شائع شدہ انفارمیشن کے مطابق اس ٹولے کے لیے برطانوی انٹیلی جنس نے اسرائیل کی حمایت سے از قبل پوری منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور یہ دھشتگرد ٹولہ اس منصوبے کے تحت عمل کر رہا ہے۔
یہ منصوبہ بندی امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی اور اس کے دو حامیوں کے ذریعے تیار ہوئی اور داعش کے ذریعے عملی جامہ پہن رہی ہے تاکہ اسلامی ممالک میں اسلام کے نام پر ایک نیا دین وجود میں لایا جائے جس کے احکام انتہا پسندی پر مبنی ہوں اور جس کی خصوصیت یہ ہو کہ جو بھی اس کے خلاف تفکر پیش کرے یا اس کی مخالفت کرے تو اس کو صفحہ ھستی سے مٹا دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲