اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے ایک سابق عہدیدار نے کہا ہے کہ وائٹ ہاوس کو شدید تشویش لاحق ہو چکی ہےکہ داعش کے رکن، مغربی شہری اپنے اپنے ممالک واپس جا کر دہشتگردی پھیلا سکتے ہیں۔ مایکل مالوف نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ امریکی حکام اس بات سے خاصے پریشان دکھائي دیتے ہیں داعش کے عناصر غیر قانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہوکر دہشتگردی پھیلا سکتے ہیں۔ مایکل مالوف نے ٹگزاس کے گورنر ریک پیری کے اس مطالبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے عناصر کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے ڈرون طیارے استعمال کئے جائيں کہا کہ امریکہ کو ڈرون طیارے سرحدوں کی محض نگرانی کے لئے استعمال کرنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام اس بات سے بھی پریشان ہیں لاطینی امریکہ میں منشیات کے اسمگلروں اور داعش دہشتگردوں میں تعلقات قائم ہوسکتے ہیں۔واضح رہے امریکہ تکفیری دہشتگرد گرہوں کو پروان چڑھانے میں سب سے آگے ہے اور امریکہ نیز اس کے پٹھوں ملکوں نے تکفیری دہشتگرد گروہوں بالخصوص داعش کو ہرطرح کی کے وسائل و ذرائع جیسے پیشرفتہ فوجی ساز و سامان دئے ہیں اور پھرپور طرح سے مالی مدد بھی دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲