ابنا: نوری مالكي نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت ہمارا سب سے بڑا مقصد ملک کے اتحاد اور خود مختاری کی حفاظت کرنا ہے۔ اپنے پیغام میں نوری مالیكي نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش سے مقابلہ ہماری ترجیح ہے۔
نوری مالكي کے پیغام کو پڑھتے ہوئے عراق کی فوج کے ترجمان قاسم عطا نے کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے حکومت نے فوج کے لئے تمام امکانات فراہم کر دئے ہیں تاکہ اس خطرے سے نمٹا جا سکے جس نے عراق کے اتحاد اور ارضی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کی حفاظت کے مقصد سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ گروہ ملک کے اندر اور باہر ملک کےسیاسی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ۔
.......
/169