8 جولائی 2014 - 10:44
امریکی پابندیوں کا جواب دینے کو ماسکو تیار

روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اب اس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ مملکوں کے خلاف پابندی، فوجی اقدامات کے مقابلے میں سستا اور آسان کام ہے۔

ابنا: سرگئی ريابکوف نے یوکرین کے بحران کی وجہ سے لگائی گئی امریکی پابندیوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو، ان پابندیوں کا جواب دینے کی تیاری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

روس کے نائب وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسی صورت میں آیا ہے کہ جب گزشتہ ہفتے امریکہ کے نائب صدر نے کہا تھا کہ یوکرین کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر واشگٹن، روس کے خلاف پابندی میں اضافہ کر رہا ہے۔
امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گی جب كريميا کے عوام نے 16 مارچ کے ریفرنڈم میں یوکرین سے الگ ہونے اور روس کے ساتھ رہنے کے موضوع پر ووٹ دیا تھا۔
امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی، جنوبی مشرقی یوکرین میں مداخلت کا الزام لگاتے ہیں جبکہ ماسکو نے ہمیشہ ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔
.......

/169