6 جولائی 2014 - 12:24
میانمار میں مسلمانوں پر ایک بار پھر حملہ

میانمار میں بدھسٹ شدت پسندوں نے ایک بار پھر مسلمانوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھسٹ شدت پسندوں کے ایک گروہ نے منڈالے شہر میں مسلمانوں کے بہت سے گھروں اور ایک اسکول کو آگ لگا دی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جب انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں کو آگ لگا رہے تھے تب 70 پولیس اہلکار وہاں خاموش تماشائی بنے کھڑے تھے اور انہوں نے بھیڑ کو روکنے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔

اس سے پہلے منگل کو بھی منڈالے میں بدھسٹ انتہا پسندوں نے چاقو اور ڈنڈوں سے مسلمانوں پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ سال بھی روہنگيا مسلمانوں پر بدھسٹ انتہا پسندوں کے حملوں میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھربار چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں بدھسٹ شدت پسندوں کے حملے کی وجہ سے پیدا ہونے والی بدامنی کے بعد حکومت نے اس شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

.......

/169