ابنا: رپورٹ کے مطابق یوگئی لوکیانف نے آج ریانووستی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یوکرین میں صرف امریکی ایجنٹ ہی سرگرم نہيں ہیں بلکہ واشنگٹن سے آئے مشیروں کی بھی سرگرمیاں زوروں پر ہيں ۔ انہوں نے یوکرین میں امریکی عہدیداروں ، خفیہ ایجنسیوں اور سکورٹی اداروں کے اہلکاروں کی وسیع پیمانے پر سرگرمیاں انجام دینے کی خبر دی ہے ۔ یوگئی لوکیانف نے مزید کہا کہ یہ افراد، یوکرین کے سربراہوں کو صرف صلاح و مشورہ ہی دینے پر اکتفا نہيں کررہے ہیں بلکہ ایسی پالیسیوں کا تعین کررہے ہيں کہ جن کے دائرے میں یوکرین کے حکام کوئی فیصلہ کرتے ہیں ۔ حالیہ مہینوں میں روسی ذرائع ابلاغ نے بارہا یوکرین میں امریکی مشیروں کی موجودگی کی خبر دی ہے ۔
.....
/169